پامپور میں نہانے کے دوران نوجوان غرقآب پامپور( پلوامہ):جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے منڑکپال پانپور میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب نہانے کے دوران دو نوجون غرقآب ہوئے۔ اگرچہ مقامی لوگوں اور پولیس کی بروقت کوشش سے ایک نوجوان کو زندہ بچایا، تاہم دوسرا نوجوان پانی کے اندر کچھ مدت تک رہنے کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے۔
عین شاہدین کے مطابق یہ دونوں نوجوان منڑکپال پانپور علاقے میں نہارہے تھے کہ اچانک یہ دونوں پانی میں ڈوب گئے۔ اس حادثہ کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکو آپریشن شروع کیا، جس کے بعد ایک نوجوان کو زندہ بازیاب کیا گیا ۔
وہیںریسکیو ٹیم نے دوسرے نوجوان کو بھی پانی سے نکال دیا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں فوری طور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے۔متوفی نوجوان کی شناخت ساہل احمد ولد لطیف احمد ساکن لیتہ پورہ کے طور پر کی گٸ ہے۔پولیس جانے واردات کے حوالے سے تحقیات شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:Drowning Case In Doda دریائے چناب میں فوجی جوان سمیت 2 افراد غرقآب
اس حادثہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میڈیکل افسر ایس ڈی ایچپامپور ڈاکٹر مرتضٰی نے کہا پانچ بجے کے قریب سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور میں دو نوجوانوں کو لایا گیا ہےجن میں سے ایک نوجوان مردہ حالت میں تھا۔انہوں نے کہا طبی جانچ کت بعد پتہ چلا کہ نوجوان نے پہلے ہی دم توڑ دیا تھا۔ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔