اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lightning Kills Sheep's ناگہ بیرن بہک میں دو درجن کے قریب بھیڑیں ہلاک - درخت گرنے سے ترال میں بھیڑ ہلاک

ترال علاقے کے ایک چرا گاہ ناگہ بیرن بہک میں ہفتہ کی رات آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم انیس بھیڑیں ہلاک ہوگئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 5, 2023, 6:02 PM IST

ناگہ بیرن بہک میں دو درجن کے قریب بھیڑیں ہلاک

ترال: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے ایک چرا گاہ میں ہفتہ کی رات آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم انیس بھیڑیں ہلاک ہوگئی ہیں۔ ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ترال کے ناگہ بیرن بہک میں ہفتہ کی رات آسمانی بجلی گرنے سے کم سے دو درجن کے قریب بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی انسانی جان کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ شیپ کے ڈسٹرکٹ آفیسر پلوامہ محمد اشرف نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ انہیں جونہی اطلاع ملی ہے تو فوراً ایک ٹیم کو علاقے میں روانہ کیا گیا جس نے وہاں پہنچ کر انیس بھیڑوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں:Dozens Sheep Dead In Bandipora بانڈی پورہ میں درجنوں بھیڑ ہلاک

ڈاکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے میں شدید ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور درخت گرنے سے یہ بھیڑ ہلاک ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ چرواہے کی شناخت جمیل بروال ساکن نہر کے طور کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کی باز آبادکاری محکمے کی ترجیحات میں شامل ہے۔واضح رہے کہ کزشتہ کئی روز سے شام کے اوقات میں کئی علاقوں میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارشیں ہورہی ہے۔ بارشیوں سے ایگریکلچر اور ہاٹیکلچر سے وابتسہ لوگوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details