سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیتر پلوامہ میں مشتبہ ملیٹینٹوں نے غیر مقامی ڈرائیور اور کنڈ یکٹر پر فائرنگ کی، جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو کر نیچے گرپڑے چنانچہ آس پاس موجود لوگوں نے دونوں کو طبی امداد کی خاطر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا، جہاں سے ایک کو تشویشناک حالت میں صدر ہسپتال ریفر کیا گیا۔ Unknown Gunmen Fire In Pulwama
Unknown Gunmen Fired Upon Two Non Locals: پلوامہ میں دو غیرمقامی افراد پر فائرنگ، نازک حالت میں ہسپتال منتقل یہ بھی پڑھیں: Non Local Laborer Shot in Pulwama: پلوامہ میں غیر مقامی مزدو کو گولی مار دی گئی
زخمی ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی شناخت سریندر اور دھیرج دتا کے بطور ہوئی اور دنوں پٹھان کورٹ کے ساکن ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ سریندر کے سینے میں گولی لگی ہے اور اُس کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جبکہ دھیرج دتا کی ٹانگ کو گولی لگی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حملے کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر لیتر پلوامہ علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔ Unknown Gunmen Fired Upon Two Non Locals