جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متری گام علاقے میں تلاشی مہم کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے متری گام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی تھی، اس دوران نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کے گولے داغے۔