اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ آج ضلع میں اٹھارہ سال سے اوپر کے تمام لوگوں کو ویکسنیشن کی پہلی خوراک کا ٹارگیٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کووڈ جیسی مہلک بیماری کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کام کرنے والے لوگ نہ صرف شاباشی کے مستحق ہے بلکہ یہ قوم کے ہیروز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج انتظامیہ کی جانب سے یہ جشن والی تقریب ان لوگوں کے لئے منعقد کی جا رہی ہے، جنہوں نے کووڈ جیسی مہلک بیماری پر قابو پانے میں اپنا کلیدی رول ادا کیا ہے۔
کمشنر موصوف نے کہا کہ کووڈ سے لڑتے ہوئے اپنی جان گوانے والے لوگوں کو بھی کبھی نہیں بھولا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے دوسروں کو زندگی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر اس شخص کو سلام کرتے ہیں، جنہوں نے کووڈ جیسی مہلک بیماری میں انتظامیہ کو تعاون پیش کیا ہے۔
وہیں، اس تقریب میں ضلع پلوامہ کی سی ایم او پلوامہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پلوامہ، طبی و نیم طبی عملہ کے علاوہ آشا ورکرز کے ساتھ ساتھ کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کے دوران کام کرنے والے ملازمین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کووڈ 19 وبا کے دوران کام کرنے والے افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔