اردو

urdu

By

Published : Jun 25, 2022, 2:32 PM IST

ETV Bharat / state

Free Medical Camp for Nomadic Families: خانہ بدوش خاندانوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ

عوام اور سی آر پی ایف کے درمیان بہتر تعلقات بنانے اور لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے مفت ادویات کیمپ  منعقد کیے جاتے ہیں۔ اسی کے مدنظر سی آر پی ایف 183 بٹالین نے ضلع پلوامہ گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول ہال میں ہال علاقے میں خانہ بدوش کمبوں سے وابستہ افراد کے لیے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ Free Medical Camp for Nomadic Families

خانہ بدوش خاندانوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ
خانہ بدوش خاندانوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ

پلوامہ:سی آر پی ایف 183 بٹالین نے ضلع پلوامہ گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول ہال میں ہال علاقے میں خانہ بدوش کمبوں سے وابستہ افراد کے لیے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں خانہ بدوش کمبوں سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی. Free Medical Camp for Nomadic Families۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے ان کے طبی معائنہ کے ساتھ ہی مفت ادویات بھی فراہم کی. اس طرح کے کیمپوں کا مقصد ہے کہ عوام اور سی آر پی ایف کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرنا ساتھ ہی غریب عوام تک طبی سہولیات پہنچانا ہیں۔ 183 Crpf organises free medical camp for nomadic families

خانہ بدوش خاندانوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ
خانہ بدوش خاندانوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ
اس سے قبل سی آر پی ایف 183 بٹالین کے کمانڈنٹ R D Jeany Anal نے اس مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا وہی اس مفت طبی کیمپ کے موقع پر ڈی ایس پی شوکت احمد اور ایس ایچ او راجپورہ بھی اس موقع پر موجود رہیں. اس موقع پر کمانڈنٹ R D Jeany Anal نے بات کرتے ہوئے کہا سی آر پی ایف ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کی کارروائیوں میں شامل ہوتے ہیں بلکہ امن اومان برقرار رکھنے کے لیے سی آر پی ایف ایک اہم کردار ادا کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ عوام اور سی آر پی ایف کے درمیان بہتر تعلقات بنانے اور لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے اس طرح کے کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں۔
خانہ بدوش خاندانوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ
خانہ بدوش خاندانوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ

ABOUT THE AUTHOR

...view details