پلوامہ: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 182 بٹالین نے جنوبی کشمیر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نوپورہ پائین، پلوامہ میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ CRPF Organised Medical Camp in Pulwamaطبی کیمپ میں مقامی دیہات سے آئے درجنوں مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کیا گیا۔ اسکے علاوہ سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔
مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کے انعقاد پر فورسز کی سراہنا کی گئی وہیں انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔ 182 Bn CRPF Organised Medical Camp Distributes Medicine ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس سے غریب اور مفلس عوام کو کافی راحت پہنچتی ہے۔