چنار کارپس، بھارتی فوج کے مطابق نوجوان 11 ستمبر کو لاپتہ ہو گیا تھا اور اس نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ اپ لوڈ کی تھی۔
پلوامہ میں نوجوان گرفتار - جموں و کشمیر کی خبریں
مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے سے ایک اٹھارہ برس کے نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
pic
بھارتی فوج کے چنار کارپس نے ٹویٹ کیا کہ '18 برس کے شدت پسند کو 29 ستمبر کو اونتی پورہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ پامپور کا رہنے والا ہے۔ وہ 11 ستمبر سے لاپتہ تھا اور 13 ستمبر کو اس نے ایک آڈیو کلپ اپ لوڈ کر کے شدت پسندوں کی صف میں شامل ہونے کی بات کہی تھی اور اپنے والدین کو مطلع کیا تھا کہ وہ اس کو تلاش نہ کریں۔ اس کو تلاش کیا گیا اور اٹھارہ دنوں میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔'