اردو

urdu

ETV Bharat / state

16th National Girl Child Day نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر پلوامہ میں تقریب منعقد - ڈی سی پلوامہ تقریب

ضلع پلوامہ میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے کی نسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران ڈی سی پلوامہ نے جنسی بھید بھاؤ سے پرے بچیوں کے عزت نفس کا خیال رکھنے اور انہیں ان کے وقار اور حقوق سے آگاہ کرنے کی تلقین کی۔ National Girl Child Day Celebrated in Pulwama

نیشنل گرل چائلڈ ڈے، پلوامہ میں تقریب منعقد
نیشنل گرل چائلڈ ڈے، پلوامہ میں تقریب منعقد

By

Published : Jan 24, 2023, 8:12 PM IST

نیشنل گرل چائلڈ ڈے، پلوامہ میں تقریب منعقد

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ سماجی بہبود کے اشتراک سے ضلع انتظامیہ نے گورنمنٹ بائز ڈگری کالج پلوامہ کے آڈیٹوریم ہال میں ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ (بی بی بی پی) مہم کے تحت 16 ویں قومی بچیوں کے دن کی نسبت سے تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ وہیں اس موقع پر ضلع افسران کے علاوہ آنگن واڑی ورکرز، ہیلپرز، سپروائزرز سمیت خاصی تعداد میں مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ ’’اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں بچیوں کے مقام و مرتبہ سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔‘‘ ڈی سی نے مزید کہا کہ بچیوں کی بقا، تحفظ اور تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بی بی بی پی اسکیم کے تحت کی گئی مختلف اختراعی کوششوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے پروگرام کے دوان ICDS کی استعداد کار میں اضافہ اور PC&PNDT ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور نو مولود بچوں اور زچگی کے دوران خواتین کو درپیش مسائل کے کا ازالہ کرنے کے بارے میں اٹھائے جا رہے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا۔ چودھری نے مزید کہا کہ ’’انتظامیہ ہر بچی کو اس کے تمام حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:National Girl Child Day اننت ناگ میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

ڈی سی نے عوام الناس سے جنسی بھید بھاؤ سے پرے ہوکر بچیوں کے عزت نفس کا خیال رکھنے کی بھی تلقین کی۔ انہوں نے عوام سے تقریب کے دوران کہا: ’’اپنی بیٹیوں کی اچھی اور بہتر پرویش کے دوران والدین کو چاہیے کہ وہ انہیں ان کے وقار اور حقوق سے بھی آگاہ کریں۔‘‘ اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں اپنی اہمیت اور کردار کا احساس ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے والی لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو صحیح طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے دوسری لڑکیوں کی رہنمائی کے لیے سفیر کے طور پر کام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details