سرولینس ٹیم نے پانپور،کاکاپورہ اور اونتی پورہ سے ان 147 افراد کو لایا گیا جنہوں نے سفر سے لوٹ کر خود کے بابت معلومات کو چھپایا تھا۔
کشمیر: سفر سے لوٹے 147 افراد قرنطینہ میں داخل اطلاع ملنے کے بعد ان افراد کو پانپور اور اونتی پورہ کے مختلف قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔تاکہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
اس سلسلے میں تحصیلدار پانپور نے بتایا' کہ اگر ہم ان افراد کو قرنطینہ میں نہیں لاٸیں گے تو ممکن ہے کہ اس کی وجہ سے دوسرے لوگ بھی متاثر ہوں پھر ہمیں سیکنڑوں لوگوں کو قرنطینہ میں رکھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:جون پور: ہزاروں افراد 28 دنوں کیلئے قرنطینہ میں ڈالے گئے
انہوں نے کہاکہ احتیاطا ہم نے ان افراد کو قرنطینہ میں رکھا ہے تاکہ آئندہ کسی دوسرے کو اس وبا سے دوچار نہ ہونا پڑے۔