وادی کشمیر میں 45 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین فراہم کرنے کی فہرست میں ضلع پلوامہ میں شامل ہو گیا ہے۔
ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری نے عالمی وبا کورونا وائرس اور ویکسینیشن سے متعلق جانکاری دیتے کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 45 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین فراہم کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 برس سے زائد عمر کے 40 ہزار سے زائد افراد کو کورونا مخالف ٹیکے لگائے گئے ہیں اور جلد ہی صد فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف بھی مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں لگاتار کمی واقع ہو رہی تاہم عوام کو وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔