پلوامہ (جموں کشمیر) :پلوامہ ضلع کے غوثیہ کالونی، امیرآباد، ترال علاقے میں محکمہ بجلی کی جانب سے بہتر صلاحیت والا بجلی ٹرانسفارمر نصب کیے جانے پر مقامی باشندوں نے محکمہ بجلی سمیت ضلع انتظامیہ کی ستائش کی۔ 63کلوواٹ کی کم صلاحیت والے ٹرانسفارمر کے بجائے اب بستی میں ایک سو کلوواٹ صلاحیت والا بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا جس کے سبب علاقے کے باشندے کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔
ڈی سی پلوامہ، ڈاکٹر بشارت قیوم کی ستائش کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا: ’’ڈی سی پلوامہ کی مخلصانہ کاوشوں سے بستی کو 63 kv کے بجاے اب ایک نیا 100kv ٹرانسفارمر دیا گیا ہے کیونکہ کم صلاحیت والے ٹرانسفارمر کی وجہ سے کالونی میں برقی رو کے حوالے سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا رہتا تھا اور اب امید ہے کہ غوثیہ کالونی، امیرآباد کے لوگوں کو راحت نصیب ہوگی۔‘‘