عسکری پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں تین نوجوان گرفتار - PAMPORE
پولیس نے ان نوجوانوں کے تحویل سے پوسٹرس اور بینرس کے علاوہ ایک کمپیوٹر اور پرنٹر بھی ضبط کر لیا ہے جس کے ذریعے سے یہ ان پوسٹرس کو پرنٹ کرتے تھے۔
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں پولیس نے 50 آر آر کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان قصبہ پانپور میں عسکریت پسندوں کے پوسٹرس چسپاں کرنے کے علاوہ قصبہ میں عسکریت پسندوں کے بینر آویزاں کرنے کا کام کر رہے تھے۔
پولیس نے ان نوجوانوں کے تحویل سے پوسٹرس اور بینرس کے علاوہ ایک کمپیوٹر اور پرنٹر بھی ضبط کر لیا ہے جس کے ذریعے سے یہ ان پوسٹرس کو پرنٹ کرتے تھے۔
پولیس نے ان نوجوانوں کی شناخت ندیم احمد ڈار ساکنہ درنگہ بل پانپور، ارشاد احمد صوفی ساکنہ تُل باغ پانپور اور شاکر احمد ساکنہ جلال آباد سپور کے طور پر کی ہے۔
پانپور پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر 75/2020 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔