جموں کے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں ایک نوجوان گھر کی چھت سے گرنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ معلومات کے مطابق یہ نوجوان مینڈھر کی تحصیل بالاکوٹ کے گاؤں سندوت میں اپنے گھر پر کام کر رہا تھا، اچانک اوپر سے چھت گر گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔
اہل خانہ نے فوری طور پر زخمی نوجوان کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دھارگلون پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔