جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ Poonch کی مینڈھرتحصیل Mendhar میں ایک سڑک حادثہ Road Accident میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان اپنی ویگنار کار میں سوار ہوکر مینڈھر کی طرف جارہا تھا، اسی دوران اچھاد علاقے میں واقع بارڈ سیکورٹی کیمپ کے قریب نوجوان نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور گاڑی سڑک سے کئی کلومیٹر دور کھیتوں میں جا گری۔
حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر گاڑی میں پھنسے نوجوان کو نکالا اور اسے ضلع اسپتال مینڈھر میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔