ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں گزشتہ 15 دنوں سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں مصروف سیکورٹی اہلکاروں نے بھاٹا دھریاں کے جنگلات میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ جس میں اے کے 47 رائفلیں بھی شامل ہیں۔
پولیس سے موصول اطلاعات کے مطابق تصادم کے مقام پر فوج اور پولیس کی جانب سے عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کے لیے مسلسل سرچ آپریشن جاری ہے۔