اس سلسلے میں سبزی و پھل فروشوں نے انتظامیہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ بے روزگار ہیں اور ہمارے پاس ایک یہی ذریعہ ہے جس سے ہم اپنے کنبہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ ان کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے پہلے 11 بجے دکانیں کھولنے کی اجازت تھی اور اب ترمیم کرکے دوپہر 1 بجے تک دکانیں کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
لیکن سبزیوں کی گاڑیاں 11 بجے منڈی پہنچتی ہیں جس کے بعد سامان لگانے میں 12 بج جاتے ہیں اور جب تک سامان فروخت ہونے لگتا ہے تب تک دکانیں بند کرنے کا وقت ہوجاتا ہے اور ایک بجے کے اندر ہمیں انتظامیہ کے احکامات کے مطابق دکانیں بند کرنی پڑتی ہے جس سے ہمارا کافی نقصان ہوتا ہے۔