سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کی صبح ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK06 5429 گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی سڑک سے پھسل کر قریب 25 میٹر گہری کھائی میں جاگری، گرچہ مقامی باشندوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرکے نوجوانوں کو سب ضلع اسپتال، سرنکوٹ پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔