جموں و کشمیر کے مینڈھر مارکیٹ Mendhar Market میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں آگ Fire Incident لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کی وجہ سے سنجیو کمار کی جوتوں کی دکان اور عرفان احمد کی کپڑوں کی دکان جل کر خاکستر ہوگئی۔
Fire Incident In Mendhar: مینڈھر مارکیٹ میں آتشزدگی، دو دکانیں خاکستر آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مینڈھر پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا تاہم دکانوں میں رکھے کپڑے اور پلاسٹک پوری طرح سے جل کر خاک ہو گئے۔
وہیں معاملے کی اطلاع فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ Fire Brigade Department کو دی گئی۔ کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ لیکن آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Kokernag Fire: کوکرناگ میں آتشزدگی، 3 دکانیں خاکستر
فی الحال پولیس اور انتظامیہ معاملے کی تحقیقات Investigation of Fire Incident کر رہی ہے۔