پونچھ:جموں و کشمیر کے پونچھ کی تحصیل حویلی کے گاؤں سیڑھى خواجہ لفٹ میں شدید بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ Two Residential Houses Damage Due to Land Slide سے دو رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ محمد اکرم اور عبدالخالق نام کے دو اشخاص کے رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، جس کی وجہ سے گھر کے مکینوں کو خطرہ لاحق ہے۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ آج صبح قریب ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ Landslide in Poonch
لینڈ سلائیڈنگ سے دو رہائشی مکانوں کو شدید نقصان یہ بھی پڑھیں:
تیز آندھی سے 4 رہائشی مکانوں کو شدید نقصان
بتایا جا رہا ہے کہ منڈی تا پھاگلہ سڑک سے جانے والی قریب ایک کلو میٹر سڑک کا کام محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتمام قریب دو ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔ سڑک بنانے کے بعد اس کا ملبہ وہیں چھوڑ دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ کو کئی بار اس حوالے سے مطلع کیا گیا کہ یہاں کبھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے لیکن محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ Two Residential Houses Damage Due to Land Slide