اردو

urdu

ETV Bharat / state

Leopard Attack In Mandi منڈی میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی - محکمہ وائلڈ لائف جموں و کشمیر

سرحدی ضلع پونچھ کے دورافتادی علاقہ اتولی سڑوئی میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔Leopard Attack In Mandi

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 5, 2022, 10:22 PM IST

منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردراز علاقہ اتولی سڑوئی میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے سب ضلع ہسپتال منڈی پہچنایا ، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔زخمیوں کی شناخت عبدالغنی ولد سبحانہ ڈار اور عبدالرشید ولد عزیز ڈار ساکنان سڑوئی کے بطور ہوئی ہے۔ two persons injured in leopard attack

منڈی میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

سب ضلع ہسپتال منڈی میں دونوں کا علاج جاری ہے وہیں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو انہیں ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Bear Kills Women پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک

وہیں مقامی لوگوں کے مطابق آئے روز بالائی علاقوں میں جنگلی جانور انسانی بستیوں کا رخ کرتے ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے جنگلی جانوروں پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے کی اپیل کی تاکہ کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہوسکے۔

واضح رہے کہ منڈی کے مہارکوٹ علاقے میں 3 نومبر کو ریچھ نے خاتون پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں خاتون کی موت واقع ہوئی۔Bear Kills Women

ABOUT THE AUTHOR

...view details