مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر ضلع پونچھ کے بالا کورٹ سیکٹر میں دراندازی کی نقل و حرکت دیکھی گئی ،جس کے بعد فوجی جوان متحرک ہوئے اور علاقہ کی چھان بین کر نے لگے۔تھوڑی دیر کے بعد بارودی سرنگ کی وجہ سے ایک زوردار دھماکہ ہوا ،بتا یاجارہا ہے کہ یہ دھماکہ عسکریت پسندوں کی دراندازی کی وجہ سے کیا گیا تھا، اس کے بعد فوجی جوانوں کو نقل و حرکت نظر آئی، جس کے بعد انہوں نے عسکریت پسندوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر گولیاں چلانی شروع کردی۔مذکورہ علاقہ جنگل سے بھرا ہوا ہے،اس کے علاوہ کان کنی بھی کی جاتی ہے۔Army's big action in the valley, two militants killed
فوجی جوانوں کی جانب سے مذکورہ علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی لی گئی تو اس دوران دو لاشیں بر آمد کی ہویں،اس کے علاوہ فوجی جوانوں نے مذکورہ مقام سے اسلحہ، میگزین، گولہ بارود اور دیگر جنگی ساز وسامان بر آمد کئے۔ فوج نے اب تک دو میگزینوں اور 21 راؤنڈز کے ساتھ ایک اے کے 47 رائفل، ایک ترمیم شدہ اے کے 56 رائفل، ایک میگزین اور پانچ راؤنڈ گولیوں کے ساتھ ایک چینی پستول، دو چینی ہینڈ گرنیڈ اور دو ہائی ایکسپلوسیو آئی ای ڈ اور ایک موبائل فون برآمد کیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔