پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے سرنکوٹ کے جوگی موڑ علاقے میں ناکہ لگا یا ہوا تھا جہاں پر گاڑیوں کی چیکنگ چل رہی تھی۔
ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نے ڈرائیور کو رُکنے کا اشارہ کیا تاہم اسنے روکنے کے بجائے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دای اور جائے واردات سے فرار ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا، اُسکی پہچان آفتاب پرویز کے بطور ہوئی ہے جو کہ محکمہ ٹریفک میں بطور ایس پی او کام کر رہا تھے۔