پونچھ: پونچھ میں تعینات سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 72ویں بٹالین نے ہرگھر ترنگا مہم کے تحت اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں ایک ریلی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سنٹرل ریزو پولیس فورسز نے سرحدی ضلع کے نوجوانوں کو ترنگے کی اہمیت اور احترام سے متعلق معلومات فراہم کی، پروگرام میں بڑی تعداد میں اسکولی طلبا نے شرکت کی۔ Har Ghar Tiranga campaign
Har Ghar Tiranga Campaign: دہلی سے ایل او سی تک ترنگا لگانے کا عزم - سی آر پی ایف نے ہر گھر ترنگا مہم کی شروعات کی
سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 72ویں بٹالین نے دہلی سے لائن آف کنٹرول کے آخری گھر تک ترنگا لگانے کا عزم کیا۔ Har Ghar Tiranga campaign
![Har Ghar Tiranga Campaign: دہلی سے ایل او سی تک ترنگا لگانے کا عزم tricolor-from-delhi-to-the-last-house-of-the-border-crpf-started-a-unique-initiative](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16022742-785-16022742-1659709580825.jpg)
دہلی سے لائن آف کنٹرل کے آخری گھر تک ترنگا لگانے کا عزم
ویڈیو
ریلی میں سینٹرل ریزرو پولس فورس کے عملے اور افسران نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور ہر گھر میں ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پر عزم نظر آئے۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کے جوانوں نے دہلی سے لائن آف کنٹرول کے آخری گھر تک ترنگا لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہو نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: