پونچھ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بھٹہ ڈھوریا نامی علاقہ میں ہوئے عسکریت پسندانہ میں پانچ فوجی جوان ہلاک ہوئے تھے، اس حملہ میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پونچھ کے اسپورٹس اسٹیڈیم سے کینڈل مارچ نکالا گیا۔ اس کینڈل مارچ میں کالج کے طلباء، اسکول کے طلباء، اساتذہ، سماجی کارکنان کے علاوہ ضلع کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر لوگوں نے راشٹریہ رائفلز بٹالین کے جوانوں کی خدمات کو یاد کیا، جنہوں نے پونچھ ضلع کے بھاٹا ڈھوریا میں ہوئے عسکریت پسندانہ حملے میں ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، اس اسپورٹس اسٹیڈیم میں فوجیوں کی تصویر پر گلپوشی کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر مذکورہ اسٹیڈیم سے کیلابازار تک کینڈل مارچ نکالا گیا۔