پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ڈائٹ پونچھ کے زیر اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں ضلع کے چار علاقوں کے مختلف اداروں سے تقریبا 115 ٹیچروں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ و ڈائٹ پرنسپل بشمبر داس نے کی ۔ ورکشاپ کے اختتامی دن ڈی پی او نریندر موہن سوری خصوصی طور پر موجود تھے اور انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹریننگ کو زمینی سطح پر نافذ کریں تاکہ طلباء مستفید ہو سکیں۔انہوں نے شرکاء کو ان تربیتوں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران جہاں اساتذہ کو جدید تعلیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا وہیں اسکول کے طلباء کو ہاتھ سے بنے ہوئے، دیسی کھلونے اور دیگر سامان سے متعلق معلومات دہ گئی اور انہیں مصروف رکھنے اور تفریح فراہم کرنے کے لیے کڑھائی، بُنائی کی تربیت دی گئی۔
Training workshops In Poonch ڈائٹ پونچھ کے زیر اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
ڈائٹ پونچھ کے زیر اہتمام اساتذہ کے لیے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 115 اساتذہ نے شرکت کی۔ Training workshops Concluded by DIET Poonch
اس ورکشاپ کے انعقاد کے لیے ڈائٹ پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، شرکاء نے یقین دلایا کہ وہ ان ورکشاپ کے دوران جو کچھ سیکھا ہے اسے کلاس روم میں نافذ کریں گے۔ اس ورکشاپ کے دوران ڈائٹ پونچھ کے سینئر لیکچرار منموہن سنگھ اور منجیت شرما نے ورکشاپ کے بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے ان پانچ دنوں میں ریسورس پرسنز اور شرکاء کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر نے اپنے خطاب کے دوران پانچ روزہ ورکشاپ کی تعریف کی۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ جوش و خروش کے ساتھ کام کریں اور اساتذہ خود کو علم، ٹیکنالوجی اور تدریسی مہارتوں سے اپ ڈیٹ کریں۔ انہوں نے ان مہارتوں اور تکنیکوں کو کلاس رومز میں نافذ کرنے کی ہدایت کی ۔
یہ بھی پڑھیں :Crowd in JK Bank Mandi Branch جموں و کشمیر بینک منڈی برانچ میں لوگوں کا ہجوم