اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: گیس سلنڈر پھٹنے سے تین نوجوان زخمی - gas cylinder explosion in mendhar

ضلع پونچھ کے مینڈھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

گیس سلنڈر پھٹنے سے تین نوجوان زخمی
گیس سلنڈر پھٹنے سے تین نوجوان زخمی

By

Published : Jul 11, 2020, 2:26 PM IST

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر میں واقع چھاترال گاؤں میں ایک دکان پر گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کی زد میں آنے سے تین نوجوان جھلس گئے۔ مقامی لوگوں نے فوراً انہیں مینڈھر کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

گیس سلنڈر پھٹنے سے تین نوجوان زخمی

اس کی تصدیق مینڈھر کے بلاک میڈیکل آفیسر ڈار پرویز احمد خان نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'یہ واقعہ آج صبح دس بجے کا ہے، انہوں نے کہا کہ ' زخمیوں کا علاج جاری ہے اور سبھی نوجوان خطرے سے باہر ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details