اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three suspected Arrested In Poonch پونچھ میں تین عسکریت پسند گرفتار

پونچھ میں ایل او سی کے قریب فوج نے تین عسکریت پسندوں کو افراد گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 31, 2023, 9:52 AM IST

Updated : May 31, 2023, 12:01 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چیتن پوسٹ کے علاقے میں پاکستان سے ہتھیار اسمگلنگ اور نارکوٹکس کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ بھارتی فوج نے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک فاروق احمد زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے، اس کے ساتھ گرفتار ہونے والے دو عسکریت پسندوں کی شناخت محمد زبیر اور محمد ریاض کے طور پر ہوئی ہے۔ قبل ازیں پونچھ میں ایل او سی پر مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ملنے پر فوج نے کارروائی شروع کردی۔ بدھ کی صبح ایل او سی کے قریب گلپور سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی اطلاع ملنے پر فوج نے فائرنگ کی۔ اس کے بعد فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاکہ عسکریت پسندوں پر قابو پایا جا سکے۔ اس دوران فوج نے تین افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تینوں نوجوان مقامی بتائے جارہے ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ یہ تینوں نوجوان پاکستان سے ڈرون کے ذریعے بھیجے گئے ہتھیاروں کو لینے کی غرض سے سرحد کی طرف جارہے تھے ۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح پونچھ کے پرانی گاؤں میں چند مقامی افراد نے مشکوک افراد کو دیکھا گیا جس کی جانکاری پولیس کو فراہم کی گئی تھی چنانچہ سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی اورمکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے تھے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے پونچھ ضلع میں ہائی الرٹ جاری کردیا تھا۔ وہیں پولیس، فوج اور ایس او جی نے ضلع بھر میں ناکوں کا جال بچھایا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Suspects Seen in Poonch مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن

Last Updated : May 31, 2023, 12:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details