اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blaze In Mandi منڈی میں تین منزلہ رہائشی مکان میں آتشزدگی - منڈی لورن میں آگ کی واردات

منڈی لورن علاقہ میں گزشتہ شب آتشزدگی کے ایک واقعے میں تین منزلہ رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرین کے امداد کی اپیل کی۔Blaze In Mandi

three stories building gutted in fire in mandi
three stories building gutted in fire in mandi

By

Published : Nov 8, 2022, 7:46 PM IST

منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ لورن میں گزشتہ شب آگ کی ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔Three Stories Building Gutted In Fire

متاثرہ خاندان کے مطابق آگ گزشتہ شب تقریباً ڈھائی بجے کے قریب لگی،جس کے بعد علاقہ کے لوگوں نے بچاؤ کارروئی شروع کی۔ آگ اتنی بنانک تھی کہ منٹوں میں آگ نے تین منزلہ مکان کو اپنی چپیٹ میں لے لیا۔

منڈی میں تین منزلہ رہائشی مکان آتشزدگی کی نظر
مقامی لوگوں کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑی منڈی سے لورن پہنچی،لیکن سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑی جائے وقعہ پر دیر سے پہنچ نہ سکی،جس کی وجہ سے پورا مکان خاکستر ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس مکان میں ایک بیوہ خاتون سمیت دو مزید کنبے رہائش پذیر تھے جو کہ اس وقت بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:Fire In Anantnag Kapran کپرن اننت ناگ میں ہولناک آتشزدگی، کئی رہاشی مکان خاکستر

وہیں تحصیلدار منڈی نے متاثرہ کو تیس ہزار روپے کا امداد واگزار کیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطاق تحصیلدار منڈی کی جانب سے یہ یقین دہانی کی گئی ہے کہ متاثرہ کو مزید تین لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details