پونچھ (جموں کشمیر) :جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مین مارکیٹ میں آگ کی ایک واردات میں تین منزلہ دکان خاکستر ہو گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پونچھ کے مین مارکیٹ میں ایک تین منزلہ دکان سے اچانک آگ نمو دار ہوئی جس کے سبب فٹ وئیر کی یہ تین منزلہ دکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ تاہم آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آگ نمودوار ہوتے ہی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا گیا اور فائر ٹینڈرس نے علاقے میں پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کے شعلے اس قدر بلند تھے کہ دکان اور اس میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کارروائیاں شروع کی گئی ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ ادھر، مقامی باشندوں نے متاثرہ کی بازآبادکاری اور فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔