سرحدی ضلع پونچھ کے ساوجیاں، گگڑیاں چھول علاقے میں جمعرات کی دوپہر آتشزدگی کے دوران تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ Three Residential Houses Gutted in Poonchآتشزدگی کے دوران گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب رہائشی مکانات اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیات کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔
پونچھ میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر مقامی باشندوں کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آگ نے ایک رہائشی مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ Residential Houses Gutted in Poonchانہوں نے مزید کہا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ چند ہی منٹوں میں آگ نے مزید دو رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ Houses Gutted in Mandi, Poonchانہوں نے مزید کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے وقت پر نہ پہنچنے کے سبب آگ نے بھیانک رخ اختیار کر لیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی اطلاع فوری طور متعلقہ محکمہ کو دی گئی تاہم دو گھنٹوں کے بعد بھی فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ آگ بجھانے کے لیے نہ پہنچ سکا، انہوں نے کہا کہ علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نہ ہونے کے سبب کئی کلومیٹر دور منڈی سے فائر بریگیڈ گاڑی کو طلب کرنا پڑتا ہے۔ No Fire & Emergency Service in Sawjian, Poonchانہوں نے کہا: ’’منڈی سے فائر بریگیڈ کی گاڑی کو یہاں پہنچنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں تب تک مکانات جل کر خاکستر ہو جاتے ہیں۔‘‘
انہوں نے سیاسی رہنمائوں سمیت ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساوجیاں علاقے میں اس سے قبل بھی آتشزدگی کے سبب لوگوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انکے مطابق اسرار کیے جانے کے باوجود ساوجیاں میں فائر اینڈ ایمرجنسی کا دفتر قائم نہیں کیا گیا، جس کے سبب املاک کے ساتھ ساتھ اس طرح کے حادثات کے دوران جانی نقصان کا بھی خطرہ لاحق رہتا ہے۔