سرحدی ضلع پونچھ کے جگہال علاقے میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پونچھ میں سڑک حادثہ، تین افراد زخمی - kashmir latest news
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں پیش آئے سڑک حادثے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پونچھ میں سڑک حادثہ، تین افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق ایک کیب زیر نمبرJK12-1165 چونگا سے منڈھر کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک جگہال کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کی شناخت محمد صادق، سفیدہ بی اور محمد جمیل کے بطور ہوئی ہے۔ انہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا ہے۔