اردو

urdu

ETV Bharat / state

Theft in Poonch: پونچھ میں ایک ساتھ تین گھروں میں لاکھوں کی چوری - جوا علاقے میں چوروں نے ایک ساتھ تین گھروں کو نشانا بنایا

پونچھ ضلع کی تحصیل مینڈھر کے جوا علاقے میں چوروں نے ایک ساتھ تین گھروں کو نشانا بنایا اور لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ اس معاملے میں مینڈھر پولیس نے شکایت درج کرکے چوروں کی تلازش شروع کردی ہے۔ Millions of theft from three houses in Poonch

پونچھ میں ایک ساتھ تین گھروں میں لاکھوں کی چوری
پونچھ میں ایک ساتھ تین گھروں میں لاکھوں کی چوری

By

Published : Jun 18, 2022, 4:48 PM IST

پونچھ:جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کی تحصیل مینڈھر کے جوا علاقے کے نرم محلے میں بیک وقت تین گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے چوروں نے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات چوری کر لیے۔ معلومات کے مطابق متاثرہ خاندان مینڈھر کے گاؤں سلوا کے رہائشی ہیں اور تینوں متاثرہ افراد فوجی ہیں۔ جب چوروں نے چوری کی واردات کو انجام دیا تو متاثرہ افراد گھر کو تالا بند کرکے کسی دوسری جگہ گئے ہوئے تھے۔ جمعہ کی رات تینوں خالی مکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کی نقدی اور زیورات چوری کر لیے گئے۔ Millions of theft from three houses in Poonch

پونچھ میں ایک ساتھ تین گھروں میں لاکھوں کی چوری

محلے کے لوگوں نے مین گیٹ کے تالے کھلے دیکھ کر وہاں پہنچے تو پورا گھر بکھرا دیکھ کر پڑوسی دنگ رہ گئے، جب متاثرہ افراد وہاں پہنچے تو انہوں نے انہوں نے دیکھا کہ کبرڈ میں سونے زیورات اور نقدی نہیں تھے۔ اس واقعہ کی شکایت تھانہ مینڈھر میں درج کرائی گئی ہے۔ اس واردات پر ایس ایچ او مینڈھر اور ایس ڈی پی مینڈھر موقع پر پہنچے اور دروازوں اور مختلف سے فنگر پرنٹ لیا۔ فی الحال پولیس پارٹی چوروں کی تلاش میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details