جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل منڈی کی پنچایت دھڑہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آج آخری دن تھا۔ جس میں مقامی لوگوں نے بہت ہی کم تعداد میں شرکت کی اور انتظامیہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
اس دوران چودھری محمد سلیم نے کہا کہ اب تک دو مراحل سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ہے، اس وجہ سے تیسرے مرحلہ سے بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی بیک ٹو ویلج کے دو مرحلے ہوچکے ہیں، اور یہ تیسرا مرحلہ ہے، لوگ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انتظامیہ کے اقدام کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں لیکن جو بھی رقم آتی ہے وہ عوام تک یا عوامی کاموں میں صرف نہیں ہوتی ہے۔