اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی میں ریت بجری مافیا کے خلاف کارروائی - منڈی میں ریت بجری مافیا کیخلاف کارروائی

ریت بجری مافیا کے خلاف تحصیل انتظامیہ منڈی کی جانب سے بڑی کارروائی کی جارہی ہے۔ جالیاں آعظم آباد میں ٹریکٹر ٹرالیوں کے غیر قانونی طور پر ٹریکٹر ٹرالی کے لئے بنائے گئے راستوں کو جے سی بی مشین کے ذریعہ بند کردیا گیا ہے۔

منڈی میں ریت بجری مافیا کیخلاف کارروائی
منڈی میں ریت بجری مافیا کیخلاف کارروائی

By

Published : Nov 6, 2021, 1:19 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گزشتہ کئی روز سے تحصیل انتظامیہ منڈی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریت بجری مافیا کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔

منڈی میں ریت بجری مافیا کیخلاف کارروائی


اس سلسلے میں گزشتہ دنوں راجپورہ میں اور آج جالیاں آعظم آباد میں کاروائی انجام دی گئی۔ جس میں تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان کی نگرانی میں نائب تحصیلدار محمد طیب خان ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی کی موجودگی میں ریت مافیا کے خلاف بڑی کارروائی سرانجام دی گئی۔

منڈی میں ریت بجری مافیا کیخلاف کارروائی
اس دوران جس میں جالیاں، آعظم آباد، مغل ڈاب میں دریا تک غیر قانونی طور پر ٹریکٹر ٹرالی کے لئے بنائے گئے راستوں کو جے سی بی مشین کے ذریعہ بند کردیا گیا ہے۔
منڈی میں ریت بجری مافیا کیخلاف کارروائی
ٹریکٹر ڈرائیور مالکان کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے کہا کہ یہ کارروائی مزید آگے جاری رہے گی۔
منڈی میں ریت بجری مافیا کیخلاف کارروائی
اس کے علاوہ منڈی کے کہنوں، کلانی، ساتھرہ، سیکلو، ترچھل، پلیرہ میں بھی سختی سے کارروائی سر انجام دی جائے گی اور جو لوگ بھی ریت بجری کے ذریعہ اپنا روزگار کمانا چاہتے ہیں۔ وہ محکمہ سے قانونی طور پر اجازت نامہ موصول کرنے کے بعد ہی ریت بجری کو اپنا روزگار بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیر کی گلی اور دبجن میں برفباری، مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت بند


تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے کہا کہ اگر کوئی بھی غیرقانونی طور پر ریت بجری نکالتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details