جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل ہو رہی بارش اور تیز ہواؤں سے مقامی لوگوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ پونچھ ضلع کے سرحدی دیگوار سیکٹر کے سولہ گاؤں میں تیز ہوا کے باعث کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔
تیز ہوا کا قہر، متعدد مکانات کی چھت اڑگئیں - پونچھ کی خبر
پونچھ میں تیز ہوا اور بارش سے لوگوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔
ہوا اتنی تیز تھی کہ ایک مکان کی چھت 500 میٹر دور کھیت میں گری، حالانکہ اس میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارش کے ساتھ اچانک تیز ہواؤں کے چلنے سے ہماری نظروں کے سامنے اویناش بھللا کی چھت اڑ گئی ۔ بارش سے گھر کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا اور گھر میں موجود سارا فرنیچر و دیگر سامان پانی سے خراب ہو گیا۔ تیز ہوا اور بارش کے درمیان بچوں کو وہاں سے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ مکان مالک اویناش بھللا نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے تاکہ اس کے مکان کی مرمت ہو سکے اور اسے دوبارہ رہنے لائق بنایا جا سکے۔