اردو

urdu

ETV Bharat / state

Steps Taken By the Health Dept To Deal With Corona : کورونا سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کے اقدامات - Health dept ready to deal with corona

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرضلع اسپتال پونچھ میں محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی تربیت دی گئی۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کے اقدامات
کورونا سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کے اقدامات

By

Published : Apr 1, 2023, 5:30 PM IST

پونچھ:ملک میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافے کے درمیان محکمہ صحت نے راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع اسپتالوں میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے عملے کو تربیت دی گئی جس میں بڑی تعداد میں میڈیکل افسران اور ملازمین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موضوع پر جانکاری دیتے ہوئے راجہ سکھ دیو سنگھ ڈسٹرکٹ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر، ذوالفقار احمد نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے پونچھ میں کووڈ-19 کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور سات افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ان حالات کے پیش نظر ایڈیشنل سیکٹر ہیلتھ کی ہدایت پر ضلع ہسپتال پونچھ میں صحت انفراسٹرکچر کی تیاری کو مضبوطی سے جانچنے کے لیے عہدیداروں نے کئی اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں:108 Fee Ambulance Service مفت ایمبولنس سروس سے 61 ہزار سے زائد حاملہ خواتین نے استفادہ کیا

حکومت کے حکم کے مطابق ضلع ہسپتال تقریباً تیاری مکمل کر لی گئی۔ کووڈ سے نمٹنے کے لیے آئی ایل آئی کے مریضوں کو او پی ڈی میں الگ سے چیک کیا جاتا ہے، دس بستروں پر مشتمل کوویڈ وارڈ تیار کیا گیا ہے، اور ضلع اسپتال میں چار مقامات پر کورونا بیڈ چیکنگ سینٹر بنائے گئے ہیں، جہاں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ معمول کے مطابق اور آکسیجن کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو کووڈ کے لیے طے شدہ حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details