پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔Solider Commit Suicide in Poonch
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اگرچہ فوجی اہلکار کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔پولیس نے واقعہ کی نسبت سے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔