اردو

urdu

ETV Bharat / state

Social Welfare Organized Awareness Camp in Mandi: پونچھ میں نوجوانوں کے لیے آگاہی پروگرام منعقد - لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ

یو ٹی انتظامیہ و مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں سے متعلق نوجوانوں کو آگاہ کرنے کی غرض سے ضلع پونچھ میں ایک آگاہی پروگرام Social Welfare organized Awareness Camp in Mandi کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

Social Welfare organized Awareness Camp in Mandi :پونچھ میں نوجوانوں کے لیے آگاہی پروگرام منعقد
Social Welfare organized Awareness Camp in Mandi :پونچھ میں نوجوانوں کے لیے آگاہی پروگرام منعقد

By

Published : Mar 26, 2022, 5:43 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے ڈاک بنگلو، منڈی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے آگاہی و تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Social Welfare organized Awareness Camp in Mandi آگاہی پروگرام کے دوران محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے مختلف محکموں کی جانب سے چلائی جا رہی کئی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی جانکاری دی گئی۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بناکر انہیں از خود روزگار کمانے کے لیے وضع کی گئی اسکیموں سے روشناس کرانا تھا۔

پونچھ میں نوجوانوں کے لیے آگاہی پروگرام منعقد

منتظمین کے مطابق نوجوانوں کو ان اسکیموں کی جانکاری اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کی غرض سے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ Social Welfare organized Awareness Camp in Mandi انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے یوتھ مشن پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف اسکیموں سے روشناس کرانے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کی غرض سے یہ خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشن کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ نوکریوں کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے کے بجائے از خود روزگار کمانے کے اہل ہو سکیں۔ پروگرام کے دوران مقررن نے کہا کہ مختلف اسکیموں کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کم شرح سود پر بنکوں سے قرض بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے نوجوان اپنا کوئی بھی یونٹ / روزگار شروع کرسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details