اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ، راجوری میں حالات کشیدہ، فوجی آپریشن پانچویں روز بھی جاری - پونچھ شہری ہلاکتیں

situation tense in poonch after civilian killings سرحدی ضلع پونچھ میں ڈیرہ کی گلی کے جنگلاتی علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ عسکریت پسندوں کو کھوج نکالنے کے لیے مسافر بردار گاڑیوں کی آمد و رفت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ انٹرنیٹ خدمات بدستور بند ہیں جبکہ فوج کے اعلیٰ عہدیدار موق پر پہنچ چکے ہیں۔

rajouri
rajouri

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 2:42 PM IST

Updated : Dec 25, 2023, 2:58 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر) :لگاتار پنچویں روز ڈیرہ کی گلی نامی جنگلاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے کسی بھی شخص یا گاڑی کو اس علاقہ میں جانےکی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ وہیں پولیس اور آرمی کے اعلیٰ عہدیداران لگاتار علاقہ میں چل رہے سرچ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈرون کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر سروس کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ڈیرہ کی گلی، بفلیاز، رتن پیر، مغل روڑ، ساونی ٹوپا اور پیر علاقوں کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔

Last Updated : Dec 25, 2023, 2:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details