اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنگ میں ہلاک ہوئے شہریوں کو خراج عقیدت پیش

ریاست جموں کشمیر میں سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں 1965کی جنگ میں ہلاک ہوئے 6 عام شہریوں کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

mendhar poonch

By

Published : Apr 26, 2019, 8:58 PM IST

اس موقعے پر کئی اعلیٰ فوجی و سیول افسران نے ہلاک ہوئے عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ہلاک شدگان کے لواحقین کو تحائف سے بھی نوازا گیا۔

سنہ 1965جنگ میں ہلاک ہوئے شہریوں کو خراج عقیدت پیش

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے جی او سی25 انفنٹری کے میجر جرنل ایچ دھرما راجن نے کہا کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ مینڈھر کی عوام نے دشمن کو بھرپور جواب دینے میں فوج کا ہمیشہ ساتھ دیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’عوام دوست فوج ہمیشہ مقامی باشندوں کی ہر طرح کی سہولیت کے لئے تیار ہے۔‘‘

’’شہیدی دیوس‘‘ کی اس تقریب میں میجر جرنل ایچ دھرما راجن، برگیڈیئر ایم پانڈے، سی ڈی آر120انفنٹری، ڈی آئی جی راجوری پونچھ وویک گپتا، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو، ایس ایس پی پونچھ کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details