جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، حادثے میں اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جب کہ زخمیوں کو منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔ Killed in bus accident in Jammu & Kashmir's Poonch
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقے ساوجیاں کے بڑادی نالے کے قریب ایک منی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصلات کے مطابق گاڑی ساوجیاں سے منڈی آرہی تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس گہری کھائی میں گرگئی۔
مقامی لوگون نے پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر ریسکیوں آپریشن کیے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سنٹر ساوجیاں پہنچایا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ساوجیاں پہنچایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اسکولی طلبہ اور دیگر افراد شامل ہے۔
پونچھ سڑک حادثے میں 11 ہلاک پونچھ سڑک حادثے میں 11 ہلاک پونچھ سڑک حادثے میں 11 ہلاک پونچھ میں سڑک حادثے پر پی ڈی پی سربراہ و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہاکہ پونچھ میں سڑک حادثے کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا۔
پونچھ میں سڑک حادثے پر لیفٹیننٹ گورنر ایل جی سنہا نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے جانے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس اور سول حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔