اردو

urdu

ETV Bharat / state

Land Dispute in Poonch: پونچھ میں زمینی تنازعہ، خواتین سمت 7 زخمی - پونچھ میں زمینی تنازع پر 7زخمی

جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں زمینی تنازعہ پر ہوئے آپسی جھگڑے میں کم از کم سات افراد زخمی Seven Injured in Land Dispute ہوگئے ہیں۔

Land Dispute in Poonch
زمین کے تنازع پر، خواتین سمت 7 زخمی

By

Published : Mar 4, 2022, 9:14 PM IST

جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے سخی میدان علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر دو خاندانوں کے درمیان جھگڑے کے بعد کم از کم سات افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ Seven Injured in Land Dispute

پونچھ میں زمینی تنازعہ، خواتین سمت 7 زخمی

پولیس کے مطابق زیارت چھوٹا بادشاہ کے قریب محمد شفیع اور شاہ محمد کے خاندانوں کے درمیان زمین معاملے پر جھگڑا ہوا، جس میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت شاہ محمد کے علاوہ ان کے خاندان کے چار دیگر افراد جن کی شناخت بگو بیگم، حکیم الدین، غلام نبی، عبدالحمید کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں مخالف خاندان کے زخمیوں میں شاہینہ اختر، سلمیٰ زخمی ہوئی ہیں۔ Seven Injured in Land Dispute

معاملے کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار مینڈھر ایس ایچ او کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور حالات پر قابو پایا، جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کےلیے ہسپتال منتقل کرایا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details