اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: ایل او سی پر کشیدگی برقرار - شیل بازی

پاکستان کی جانب سے شیل بازی اور گولہ باری کی وجہ سے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے منکوٹ اور کرشنا گھاٹی سیکٹر میں مقامی افراد میں خوف کا ماحول میں ہے۔

پونچھ: ایل او سی پر کشیدگی برقرار

By

Published : Jul 12, 2019, 5:43 PM IST

پاکستانی فوج کی جانب سے دوسرے دن بھی ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی اور مارٹار کے گولے داغے گئے۔ اتنا ہی نہیں بھارتی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے جوابی کاروائی گئی۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی گولی باری میں کسی بھی طرح کی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس گولی باری کی وجہ سے اس علاقے میں رہ رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اس طرح کی حرکت اکثر کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے ان کے درمیان خوف وہراس کا ماحول ہے۔

پونچھ: ایل او سی پر کشیدگی برقرار

فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے چوکیوں کو نشانہ بنانے کےلئے چھوٹے اور درمیانی درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا اور بلا جواز گولی باری کی۔ تاہم گولی باری میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل بھی پا کستا نی افو اج نے پونچھ کے دیگو ار سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بھا رتی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں کا نشانہ بنا یا تھا ۔ فوجی ترجمان جمو ں نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے منکو ٹ اور کرشنا گھا ٹی سیکٹر وں جبکہ راجو ری کے نو شہر ہ سیکٹر میں پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details