اردو

urdu

ETV Bharat / state

Search Operation in Poonch Forest Areas: پونچھ میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ تلاشی مہم - کسی بڑے شکوک و شبہات کا خدشہ

پونچھ ہیڈ کوارٹر کے آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او جی پونچھ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور فوج کی راشٹریہ رائفل بٹالین کے جوانوں نے ضلع کے منگناڈ اور شیدرا علاقوں میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ Security Forces Joint Search Operation in poonch forest areas

Search operation in Poonch forest areas
پونچھ: سیکورٹی فورسز کی مشترکہ تلاشی مہم

By

Published : Jun 9, 2022, 6:18 PM IST

پونچھ: اطلاعات کے مطابق جمعرات کو پونچھ ہیڈ کوارٹر کے منگناڈ اور شیدرا کے جنگلاتی علاقوں میں ایس ایس پی پونچھ روہت بکسوترا کی ہدایت پر ڈی ایس پی آپریشن کی قیادت میں سیکورٹی فورسز کی ٹیموں نے جنگلی علاقوں کے علاوہ گاؤں میں مشترکہ تلاشی مہم کی۔ جمعرات کی شام تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہا۔ جنگلی علاقے میں جس طرح سے تلاشی لی گئی اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی، اس سے کسی بڑے شکوک و شبہات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم پولیس افسران کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کے پیش نظر یہ تلاشی مہم چلائی گئی ۔علاقوں کی جس طرح تلاشی لی جا رہی ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی فورس کتنی چوکس ہے اور ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

پونچھ: سیکورٹی فورسز کی مشترکہ تلاشی مہم

ABOUT THE AUTHOR

...view details