اردو

urdu

ETV Bharat / state

Search Operation in Poonch پونچھ میں فوجی گاڑی پر حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری - جموں و کشمیر خبر

بھارتی فوج نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے پونچھ میں ہلاک ہونے والے پانچ جوانوں کو سلامی دی۔ وہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کا اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے اور علاقے میں عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

سرچ آپریشن
سرچ آپریشن

By

Published : Apr 21, 2023, 11:41 AM IST

Updated : Apr 21, 2023, 1:04 PM IST

سرچ آپریشن

پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ میں جمعرات کو عسکریت پسندوں کے حملے میں راشٹریہ رائفلز یونٹ کے پانچ جوانوں کی ہلاکت کے بعد جموں و کشمیر سیکورٹی فورسز نے بٹہ ڈوریا علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ علاقے کو محاصرے میں بھی لے لیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن میں ڈرون اور ٹرینڈ کتوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کا اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھمبر گلی پونچھ روڈ پر ٹریفک روک دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ لوگوں کو مینڈھر کے راستے پونچھ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم جلد ہی جائے حادثہ کا دورہ کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مئی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت آنے والے ہیں۔ دریں اثنا، ہندوستانی فوج نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پانچ جوانوں کو سلامی پیش کیا۔ مرنے والوں کی شناخت حوالدار مندیپ سنگھ، لانس نائک دیباشیش بسوال، لانس نائک کلونت سنگھ، سپاہی ہرکرشن سنگھ اور سپاہی سیوک سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ پانچ فوجیوں میں سے چار کا تعلق پنجاب سے ہے- مندیپ سنگھ (چنکوئین کاکن گاؤں)، ہرکرشن سنگھ (تلونڈی بارتھ گاؤں)، کلونت سنگھ (چارک)، سیوک سنگھ (بگھا)، دیباشیش بسوال اوڈیشہ کے الگم سمیل کھنڈائیت سے ہیں۔ شدید زخمی ہونے والے ایک اور جوان کو فوری طور پر راجوری کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ اس وقت زیر علاج ہے۔

مزید پڑھیں:Militant Attack In Poonch پونچھ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی جوان ہلاک

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹر پر پانچ جوانوں کی موت پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، "قوم کے لیے ان کی شاندار خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ میری ہمدردی سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔" کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا، "جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں فوج کی گاڑی پر ہوئے عسکریت پسندانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ 5 راشٹریہ رائفل کے بہادروں کے خاندانوں کے تئیں ہماری گہری تعزیت ہے۔"

Last Updated : Apr 21, 2023, 1:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details