پونچھ: سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مینڈھر سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لیکر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مینڈھر سیکٹر میں ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر میں مشتبہ افرادکی نقل و حمل کے بعد سکیورٹی فورسز نے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ کئی جنگلات کو بھی محاصرے میں لے لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کو وسیع تر اور سنگین تر کرنے کے لئے مزید سیکورٹی فورسز کو روانہ کیا گیا ہے۔