اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات سے ضلع پونچھ کے متصل علاقوں میں جموں و کشمیر پولیس کی ایس او جی پارٹی، سنٹرل سیکیورٹی فورس کے جوانوں اور بھارتی فوج کے راشٹریہ رائفل بٹالیئن کے جوانوں نے کلائی، اور شہادرا ٹاپ کے جنگلات کو گھیر کر ان جنگلی علاقوں پر نظر رکھی اور صبح کے وقت سکیورٹی فورسز نے علاقے کے تینوں مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
مزید سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے نزدیکی گاؤں میں تفتیش بھی کی۔