اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ کے جنگلی علاقہ میں مشتبہ نقل وحرکت کے بعد تلاشی آپریشن شروع - انٹی ملیٹنٹ آپریشن

Anti Militant Operation In poonch مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پونچھ کے قصبہ لاری جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لیکر ملیٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔

search-operation-in-poonch-forest-after-suspect-movement
پونچھ کے جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 4:15 PM IST

پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے جنگلی علاقوں میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ آرمی ، ایس او جی نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پونچھ کے قصبہ لاری جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لیکر ملیٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ 30دسمبر 2023 کو سکیورٹی فورسز نے قصبہ لاری کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا تھا۔ان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ایک وسیع جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پونچھ اور راجوری کے جنگلی علاقوں میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن لانچ کیا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ مقامی انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا لا کر مشتبہ افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔

مزید پڑھیں:

جموں خطہ میں بھارتی فوج کو مزید 50 بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئیں

واضح رہے کہ پونچھ کےبفلیاز علاقہ میں عسکریت پسندوں نے 21 دسمبر 2023 کو فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں فوج کے چار جوان ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔ عسکریت پسند حملے کے بعد نزدیکی جنگل میں فرار ہوئے تھے، جس یے بعد سکیورٹی فورسز نے جنگلاتی علاقہ میں تلاشی آپریشن کئی روز تک جاری رکھا تھا۔

(یو این آئی مشملات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details