اردو

urdu

ETV Bharat / state

Search Operation In Poonch مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شب قریب دس بجے پونچھ میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ماہ رواں میں ہی دوسری بار ایسا ہوا کہ مشتبہ افراد کی نقل وحمل دیکھی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 4:29 PM IST

پونچھ:مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوج اور سکیورٹی فورسز کی مدد سے پونچھ کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران کوئی بھی مشتبہ چیز سکیورٹی فورسز کے ہاتھ نہیں آئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شب قریب دس بجے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ماہ رواں میں ہی دوسری بار ایسا ہوا کہ مشتبہ افراد کی نقل وحمل دیکھی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے۔بتادیں کہ جنوری میں عسکریت پسندوں کے دو الگ الگ حملوں کے بعد پونچھ اور راجوری میں سیکورٹی فورسز الرٹ پر ہیں۔

مزید پڑھیں:Search Operation along LoC: ایل او سی کے نزدیک مشکوک نقل و حمل کے بعد تلاشی آپریشن شروع

واضح رہے کہ سکیورٹی پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک بفلیز سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد ہفتے کی صبح تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے پونچھ کے بفلیز سیکٹر کے چمرار اور گنگا ٹاپ پر ہفتے کی صبح قریب 6 بجے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔مشکوک نقل وحمل کو دیکھنے کے بعد تلاشی سیکورٹی فروسز نے کچھ گولیاں بھی چلائیں تاہم دوسری جانب سے گولیوں کی کوئی جوابی کارروائی نہیں ہوئی۔

(یو این آئی مشوملات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details